پرویزرشید اپنی حکومت کو ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کا مشورہ دیں-چوہدری نثار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 12:55

پرویزرشید اپنی حکومت کو ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کا مشورہ دیں-چوہدری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔ یہ لوگ بتائیں کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ وزارت داخلہ سے کس قسم کی مدد چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چوہدری نثار نے پارٹی راہنماﺅں کی تنقید پر شدیدردعمل کا اظہار کیا انہوں نے پرویز رشید کا نام لیے بغیر ان پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے ہی معصوم ہیں تو اپنی حکومت کو یہ مشورہ دیں کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لائے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جس 6 رکنی کمیٹی نے ان کے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اس کا صرف ایک رکن وزارت داخلہ کا تھا۔پرویز رشید کے بیان کی طرف واضح طور پر اشارہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ان میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ سازش کے بارے میں کھل کر بتائیں۔

متعلقہ عنوان :