کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی2دہشت گرد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 12:55

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی2دہشت گرد ہلاک
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد ابوالحسن اصفہانی اور کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔کورنگی زمان ٹاون نورانی بستی میں سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں کی اطلاع پہ گھر پہ چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

دوطرفہ شدیدفائرنگ کے تبادلے سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے، میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے پمفلٹ ملا ہے جس میں انہوں نے اصفحانی روڈ پہ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر، خطاب کے مطابق دہشت گردوں سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار سے چھینا ہوا اسلحہ بھی ملا ہے۔ہلاک ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر گروپ سے ہے جو کہ اس کے علاوہ بھی شہر میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :