تبوک میں 9 گھنٹے محاصرہ کیے رکھنےکے بعد سعودی فورسز نے چار دہشتگردوں کا گرفتار کر لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 19 اگست 2017 12:48

تبوک میں 9 گھنٹے محاصرہ کیے رکھنےکے بعد سعودی فورسز نے چار دہشتگردوں ..
تبوک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) سعودی فورسز نے تبوک جیل سے بھاگے ہوئے چار دہشتگردوں کو 25 دن کی لگاتار نگرانی کے بعد گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی فورسز کے ایک ترجمان فیصل ال زہرانی نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان چاروں دہشگردوں کی جگہ کا تعین لگاتار نگرانی کے باعث تبوک سے 50 کلومیٹر دور ایک صحرا میں کیا گیا جہاں انکی گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ پیدل بھاگنے کی کوشش میں تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشگردوں کی جگہ کا تعین کرنے کے بعد پولیس جب وہاں پہنچی تو انہوں نے آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے اور 9 گھنٹے تک محصور رہے اور مزاحمت کرتے رہے۔لیکن آخر کار پولیس انکو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ۔ ان چاروں کے ساتھ پولیس نے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا جس کے پاس سے پولیس کو منشیات اور دیگر قسم کا اسلحہ برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :