ڈاکٹر شاہد مسعود نے بیرون ملک شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی جائیداد سے متعلق نیا انکشاف کر دیا

آئندہ 8،10 ماہ میں ملک میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 12:40

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بیرون ملک شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی جائیداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسحاق ڈار اور نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق نیا انکشاف کر دیا ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بھارت اور چین سمیت اکیس ممالک سے شریف خاندان کے کاروبار سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پانامہ میں ان کی جو جائیداد سامنے آئی ہے وہ نہایت کم ہے۔ باہر کے ممالک میں ان کی مارکیٹس اور شاپنگ مال سمیت اور بھی بہت کچھ ہے۔اگر ہم ملک سے باہر جائیں تو ہماری سوچ ہو گی کہ ہم کریانے کی دکان ڈال کر گزر بسر کر لیں لیکن یہاں بات یہ ہے کہ ان کے بچے باہر جا کر اسٹیل مل کھول لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور وہ اسسٹیل مل جو ان سے پاکستان میں چل نہیں پا رہی اور انہوں نے باہر کھول کر اپنا کاروبار بنا لیا ۔

پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بڑی مصیبت میں تھے اور ہم نے دوستوں سے قرضے لے کر اسٹیل مل کھولی۔ ان کی باتیں سُن کر کوئی بھی ہل کر رہ جاتا ہے ۔ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ ہم پر پاکستان کے قوانین لاگو نہیں ہوتے اور دوسری جانب یہ پاکستان اور دیگر ممالک کے دو دو پاسپورٹس لے کر گھومتے ہیں ۔ جب دل کرتا ہے پاکستانی بن جاتے ہیں ۔ اور جب دل کرتا ہے غیر ملکی بن جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان اورمیاں صاحب کو اس بات کا غصہ آیا ہوا ہے کہ اسحاق ڈار ایک مرتبہ پھر سے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ان کی خواہشات کے مطابق جوابات نہیں دئے ۔ اسی لیے ان کو جگہ جگہ سے ہٹایا جا رہا ہے اور مریم نواز بھی اسحاق ڈار کو کچھ خاص پسند نہیں کرتیں۔ اس سب میں پتہ نہیں کس نے بیگم کلثوم نواز کواین اے 120 کے ضمنی انتخاب میں دھکا دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کہاں رکتی ہے، ملکی سیاست کہاں جا کر رکتی ہے۔ میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ مجھے آئندہ آٹھ دس ماہ میں ملک میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :