جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس کس کے کہنے پر دائر کیا گیا؟ نیا پنڈورا باکس کھُل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 12:33

جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس کس کے کہنے پر دائر کیا گیا؟ نیا پنڈورا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جس کی اٹارنی جنرل نے تردید کر دی اور کہا کہ میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے ریفرنس تیار کرنے والوں کا کھوج لگا لیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس خواجہ آصف اور زاہد حامد نے تیار کیا ۔ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ جاتی امرا میں ہوا جس کے بعد خواجہ آصف، زاہد حامد اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس پر بریفنگ دی۔