امریکا میں نسل پرست تنظیموں نے شکاگو میں ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 12:01

امریکا میں نسل پرست تنظیموں نے شکاگو میں ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر ..
 شکاگو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء)امریکا میں نسل پرست تنظیموں نے شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو کے علاقے اینگل وڈ میں واقع 16 ویں امریکی صدر ابراہام لنکن کے مجسمے پر کسی نے آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگادی۔آگ لگنے کے باعث مجسمہ بری طرح متاثر ہو اہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی صدر جارج واشنگٹن کے مجسمے کو بھی آگ لگائی جاچکی ہے۔متعدد امریکی شہری تنظیم کے نمائندوں، سیاست دانوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کے لیے شرمناک قرار دیا ہے۔ابراہام لنکن نے اپنے دور صدارت میں نہ صرف امریکا سے غلامی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا بلکہ اس کے خلاف مختلف ریاستوں سے طویل خانہ جنگی کے بعد یونین کو بچایا تھا۔ابراہام لنکن کو 1865 میں قتل کردیا گیا تھا۔