جرمن کمانڈو فورس میں مبینہ انتہا پسندی کی چھان بین شروع
جرمنی کی اسپیشل فورس کمانڈو کے ارکان نے دائیں بازو کی سرگرمیاں سر انجام دیا ہے یا نہیں مکمل تحقیقات کا اعلان
ہفتہ 19 اگست 2017 12:14
(جاری ہے)
جرمنی کی اسپیشل فورس کمانڈو کے انتہائی ماہر ارکان افغانستان کے علاوہ بلقان میں بھی اپنی کارروائیاں سر انجام دے چکے ہیں۔
جرمن پبلک ریڈیو اسٹیشنز ریڈیو بریمن، این ڈی آر، زیڈ ڈی ایف اور اے آر ڈی نے اپنی رپورٹوں میں دعویٰ کیا کہ جرمن کمانڈو فورسز ’کے ایس کے‘ کی ستائیس اپریل سن دو ہزار سترہ کو منعقد ہوئی ایک فیئرول پارٹی میں انتہائی دائیں بازو کی علامات کی نمائش کی تھی۔ یہ پارٹی اشٹٹ گارٹ کے قریب واقع ایک شوٹنگ رینج میں منعقد کی گئی تھی۔مبینہ طور پر اس پارٹی میں ان کمانڈوز نے نازی سلیوٹ کیے، دائیں بازو کے نظریات کا حامل روک میوزک سنا اور خنزیر کے کٹے ہوئے سر کی علامتی نمائش کی۔ یہ امر اہم ہے کہ دائیں بازو کے کٹر پسندوں کی سرگرمیوں میں خنزیر کے کٹے ہوئے سر کی نمائش بھی کی جاتی ہے کیونکہ یہ جانور اسلام اور یہودیت میں حرام ہے۔ان رپورٹوں کے مطابق اس پارٹی میں موجود ایک خاتون کی طرف سے گواہی دینے پر ٹیوبنگن نے یہ چھان بین شروع کی ہے۔ اس خاتون نے بتایا کہ اس کے ایک فوجی دوست نے اسے اس پارٹی میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے ویٹس ایپ پیغامات کو بطور شہادت پیش بھی کیا۔دوسری طرف جرمن فوج نے اس واقعہ پر داخلی سطح پر بھی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ابھی تک ان الزامات کے بارے میں ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مبینہ واقعے کے بارے میں فوج کو تیرہ جولائی کو علم ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.