ترکی اورجرمنی کی ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ جاری،الزامات کی بوچھاڑ

ْ ترک صدر ایردوآن کا مقصد جرمنی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے،جرمن وزیرخارجہ کی گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 12:14

ترکی اورجرمنی کی ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ جاری،الزامات کی بوچھاڑ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) جرمن وزیر خارجہ نے کہاہے کہ اس طرح جرمنی کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک صدر جرمن عوام کو آپس میں لڑنے پر اکسا رہے ہیںغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا کہ ترک صدر کو جرمن الیکشن میں ’دخل اندازی‘ نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں گابرئیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ ہمارے ملک کی خودمختاری میں مداخلت کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کے مطابق اس طرح جرمنی کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک صدر جرمن عوام کو آپس میں لڑنے پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر ایردوآن کا مقصد جرمنی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :