بھارت میں خاوند نے آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر بیوی کا قتل

ہفتہ 19 اگست 2017 12:05

بھارت میں خاوند نے آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر بیوی کا قتل
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر قتل کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وارانسی ضلع کے روہنیا تھانہ حلقہ کے پرشوپور گاؤں کا رہائشی گوملا اپنی بیوی آشا، ایک بیٹی و دو بیٹوں کے ساتھ پرشو پور میں رہ کر اینٹ بھٹے پر مزدوری کررہا تھا۔

(جاری ہے)

رات آشا نے کھانے میں دال اور روٹی بنائی تھی۔ شراب کے نشے میں چور رنجیت گھر پہنچا اور دال روٹی دیکھ کربھڑک گیا اور آلو کی بھجیا بنانے کو کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔بیوی پر اینٹ و لات گھونسے سے بے تحاشہ حملہ کرنے والے شوہر کا نشہ تب اترا جب بیوی زندگی کی بازی ہارگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :