کراچی ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،

ٹریفک پولیس کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے چھینی ہوئی ایم پی 5 برآمد ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے گھر میں موجود بم کو بھی ناکارہ بنا دیا ، راجہ عمر خطاب کا انکشاف

ہفتہ 19 اگست 2017 11:59

کراچی ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کا کیس حل کر لیا گیا، کورنگی میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 2 دہشتگروں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں 2 ڈکیت مارے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا، اہلکاروں نے کورنگی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں سے چھینی ہوئی ایم پی 5 ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے گھر میں موجود بم کو بھی ناکارہ بنا دیا۔ دوسری طرف شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں 2 ڈکیت مارے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان نے 6 ساتھیوں کیساتھ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :