ریحام خان نے خیبر پی کے میں بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کر دی

فاریسٹ آفیسر پر چار کروڑ روپے کمیشن بنانے کا الزام

ہفتہ 19 اگست 2017 11:58

ریحام خان نے خیبر پی کے میں بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے خیبر پی کے میں بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے فاریسٹ آفیسر پر چار کروڑ روپے کمیشن بنانے کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے احتساب کمیشن کے پاس پڑی درخواست ٹویٹ کر دی۔ درخواست میں فاریسٹ آفیسر پر چار کروڑ روپے کمیشن بنانے کا الزام ہے اور کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ پودوں میں سے ایک بھی نہیں لگایا گیا۔

متعلقہ عنوان :