ن لیگ کے خلاف گانے گانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف آئی آر درج کر لی گئیں ، جلد ہی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 11:44

ن لیگ کے خلاف گانے گانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف گانے گانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب شدید قسم کا انتقام لینا شروع کر دیا ہے۔ ن لیگ کے خلاف تمام وہ گانے جو سوشل میڈیا پر ہم سنتے ہیں اور جو گانے واٹس ایپ پر بھی شئیرہوتے رہے ہیں، ان گلوکاروں پر، میوزک کمپوزرز پر ، ریکارڈنگ ہاؤسز کے مالکان پر، ان شاعروں پر ، ان میوزنک کانٹریکٹر کمپنیوں پر فرد جُرم عائد کیا جا رہا ہے۔

اور ان پر ایک سیل ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہے اور جلد ہی ان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر کو سیل اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ لوگ کہیں ضمانت قبل از گرفتاری نہ کروالیں ۔

(جاری ہے)

قوال شیر میاں داد کے مینجر ، شاعر قیصر ندیم گڈو، سابق اداکارہ کرن کے شوہر اور واپڈا ٹاؤن کے رہائشی گلوکار ملکو، گلوکارہ شگفتہ اعوان ، ڈی جے ولی سن ، ساؤنڈ ریکارڈرز، میوزیشنز اور اسٹوڈیو مالکان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایک مقدمہ ایف آئی اے اور دو مقدمات لاہور کے تھانوں میں درج کر کے ایف آئی آرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جو ان لوگوں کی گرفتاری کے بعد عمل میں لائی جائیں گی۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :