معروف کشمیری حریت پسند پر بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت

ہفتہ 19 اگست 2017 11:58

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے غیر قانونی طورپر نظربندمعروف حریت پسند شکیل احمد بٹ پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال نے ایک بیان میں کہاکہ شکیل احمد بٹ جنہیں عید الفطر سے قبل بھارتی پولیس گرفتارکیا تھاکو سرینگرسینٹرل جیل میں نظربند کردیاگیا اور پولیس اسٹیشن میں وحشیانہ تشدد سے انکا ایک بازوٹوٹ گیاتھا اور بعد ازاں انہیں اسی حالت میں جیل منتقل کردیاگیا۔

انہوںنے جیل میںعلاج معالجے کی سہولت کی عدم فراہمی پر بھی افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایک پر امن سیاسی کارکن کے ساتھ ظلم و تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ نور محمد کلوال نے کہاکہ بھارتی فورسز اور پولیس نے سوناواری خاص طور پر حاجن کے لوگوں کے خلاف ظلم و تشدداورجارحیت کی انتہا کردی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور وہ وقت دو رنہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :