مسلم لیگ کے وفد کا سید علی گیلانی کی عیادت کیلئے صورہ ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 19 اگست 2017 11:58

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں مسلم لیگ جموںوکشمیر کے ایک وفد نے قائم مقام چیئرمین محمد یوسف میر کی سربراہی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی عیادت کیلئے صورہ ہسپتال سرینگر گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد نے سید علی گیلانی کی عیادت کی اور انکی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے تمام اہلیانِ کشمیر سے اپیل کی کہ وہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں تاکہ حریت چیئرمین فوری طور جسمانی عاضوں سے چھٹکارا پا کر قوم کی رہنمائی کر سکیںکیونکہ آج کی تشویشناک صورتحال میں ایسی شخصیتوں کا موجود رہنا کشمیری قوم کیلئے قدرت کی عظیم نعمت سے کم نہیں ہے۔وفد میں سجاد ایوبی، عبد الرشید خان اور منظور احمد للہاری شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :