قطر، امارات میں دہشت گردی کی معاونت میں ملوث رہا ،سابق اخوان رکن

قطرنے دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک تنظیم بھی قائم کی تھی ، عیسیٰ السویدی کا انٹرویو

ہفتہ 19 اگست 2017 11:53

قطر، امارات میں دہشت گردی کی معاونت میں ملوث رہا ،سابق اخوان رکن
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات میں اخوان المسلمون کے ایک منحرف سابق رکن نے قطر کی جانب سے امارات میں دہشت گردی کی مادی اور معنوی امداد کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق اخوانی رکن عیسیٰ السویدی کا انٹرویو نشر کیا گیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ دوحہ، امارات میں اخوان المسلمون کو فنڈز، گراں قیمت تحائف اور نقد مالی امداد پہنچاتا رہا۔

یہ امداد یو اے ای میں دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔خیال رہے کہ عیسیٰ خلیفہ السویدی کا شمار متحدہ عرب امارات میں اخوان المسلمون کے سابق ارکان میں ہوتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ قطر کے مالی تعاون سے امارات میں الاصلاح کے نام سے ایک تنظیم قائم تھی۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کے قیام کا مقصد متحدہ عرب امارات میں افراتفری پھیلانا تھا۔

الاصلاح اخوان المسلمون کے کارکنان کو تحفظ فراہم کرتی اور ان کی مالی معاونت کرتی۔اس تنظیم کو مالی امداد قطر کی طرف سے ملنے کے ساتھ ساتھ جماعت کی قیادت کی طرف سے بھی رقوم مہیا کی جاتیں۔ اس کے علاوہ اس نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی تھی۔الاصلاح آرگنائزیشن کی جانب سے با اثرا افراد کو اپنے چنگل میں پھنسانے کے ساتھ امارات سے دوحہ فرار ہونے والوں کو رقوم اسمگل کرنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔

السویدی کا کہنا تھا کہ وہ جب تک دوحہ میں قیام پذیر رہا قطر کی طرف سے اسے مادی اور معنوی امداد فراہم کی جاتی رہی۔ایک سوال کے جواب میں السویدی نے الزام عاید کیا کہ قطر کی معاونت سے امارات میں سرگرم اخوان المسلمون سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے امارات کے خلاف نفرت آمیز مواد شائع کیا جاتا اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :