گورنر مکہ مکرمہ نے مقدس شہروں میں داخلے کے اجازت ناموں کا دھندہ بند کرنے کیلئے نئے ضابطے مقرر کر دئیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 11:19

گورنر مکہ مکرمہ نے مقدس شہروں میں داخلے کے اجازت ناموں کا دھندہ بند ..
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) گورنر مکہ مکرمہ نے مقدس شہروں میں داخلے کے اجازت ناموں کا دھندہ بند کرنے کیلئے نئے ضابطے مقرر کر دئیے۔ گورنریٹ نے تمام سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدس شہروں جانیوالی گاڑیوں کی تعداد متعین کریں اور تمام تفصیلات پیش کریں۔خدمات کیلئے انتہائی مطلوب افراد کا تعین کریں۔

(جاری ہے)

وزارت ثقافت و اطلاعات سے کہا گیا ہے کہ وہ اخبارات ، سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نظر رکھے۔ اجازت نامے فروخت کرنیوالوں کے اشتہارات کا ریکارڈ تیار کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ حج اجازت ناموں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باب بند کرنے کیلئے امن عامہ ، وزارت حج ، مکہ میونسپلٹی ، مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور گورنریٹ پر مشتمل ورکنگ ٹیم تشکیل دیدی گئی جسے 7ضابطوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :