مسلم لیگ ن نے عدلیہ سے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 11:18

مسلم لیگ ن نے عدلیہ سے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : مسلم لیگ ن نے عدلیہ سے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ بنچ میں موجود ججز میں سے صرف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اسپییکر کے خلاف ریمارکس دئے۔

جس سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ذاتی عناد اور جانبداری ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں کہا گیا کہ اسپیکر کو نواز شریف کا وفادرا قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ اسپیکر نے قانون کے مطابق نواز شریف کے خلاف ریفرنس نمٹایا۔معزز جج نے اپنے ریمارکس میں اس چیز کو مد نظر نہیں رکھا۔ مقررہ وقت میں اسپیکر کی جانب سے ریفرنس نمٹانے کو سراہا نہیں گیا ۔ معزز جج نے خود دس ماہ صرف کرنے کے بعد جے آئی ٹی بنائی۔ اسپیکر کا دفتر کوئی تفتیشی ادارہ نہیں ہے۔معزز جج نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے اور پارلیمنٹ کی خودمختاری میں مداخلت کی ۔ معزز جج کے ریمارکس سے اسپیکر آفس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔