انسانوں کو بھوت سمجھنے والا-دنیا سے بے خبرانڈونیشیا کا قبیلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 11:09

انسانوں کو بھوت سمجھنے والا-دنیا سے بے خبرانڈونیشیا کا قبیلہ
جکارتہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) انڈونیشیا کے مغربی پاپوا میں ایسا قبیلہ بھی رہتا ہے جسے دنیا والوں کی کوئی خبر نہیں۔یہ قبائلی دور دراز علاقے کے جنگلات میں رہتے ہیں اور انہیں کورووائی قبیلہ کہا جاتا ہے۔ اس کی آبادی صرف 3ہزار ہے۔

(جاری ہے)

یہ لوگ اپنا گزر بسر شکار پر کرتے ہیں اور ماہی گیر ہیں جس میں انہیں کافی مہارت حاصل ہے۔

قبائلی درختوں پر گھر بناکر رہتے ہیں اس طرح وہ اپنے مخالفین کے حملے سے محفوظ رہتے ہیں۔حال ہی میں ایک فوٹو گرافر نے ان کے قبیلے کا دورہ کیا اور وہاں سے معلومات جمع کیں۔ قبائلیوں کا کہنا تھا کہ وہ مغربی ممالک سے آنے والے لوگوں سے خوفزدہ ہیں۔ وہ انہیں ”بھوت“تصور کرتے ہیں۔ پہلی مرتبہ انسان کا ان لوگوں سے رابطہ مارچ 1974ءمیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :