عمان کی ایک سڑک پرخطرناک حادثے کے بعد آٹھ افراد ہلاک

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 19 اگست 2017 10:55

عمان کی ایک سڑک پرخطرناک حادثے کے بعد آٹھ افراد ہلاک
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) عمان کی شاہی پولیس (آراوپی ) کے ایک بیان کے مطابق ویلیات ہیما میں دو گاڑیوں کے درمیان ایک حادثے میں آٹھ ہلاک ہوگئے ہیں.آٹھ ہلاکتوں میں سے 6عمانی شہری تھے جبکہ دو کا تعلق یمن سے تھا.حادثہ ہیما کے 30 کلومیٹر جنوب میں ہوا، اوردو زخمی ہونے والےافراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کا ہسپتال پہنچا دیا تھا۔اور مزید تحقیقات کے لئے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :