ڈاکٹر شاہد مسعود نے لائیو شو میں نواز شریف اور زرداری کا منصوبہ لیک کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 10:36

ڈاکٹر شاہد مسعود نے لائیو شو میں نواز شریف اور زرداری کا منصوبہ لیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نوازشریف اور آصف علی زرداری کا بنایا گیا منصوبہ لیک کر دیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میری آصف علی زرداری کو ایک نصیحت ہے کہ ان کے نواز شریف کے ساتھ جو بھی معاملات طے ہوئے ہیں وہ ان سے دور رہیں۔ معاملات یہ ہیں کہ معاملہ 62،63 سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

سب کو معلوم ہیں کہ سب نے ہی 62،63 کی زد میں آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کھیل کا آخری مرحلہ خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

ڈیل یہ ہے کہ ججوں کی تقرری پارلیمنٹ اور کابینہ منظورکرے گی، اور جوڈیشل کونسل نہیں کرے گی۔ یہ ترمیم لانے پر اتفاق ہو رہا ہے۔دوسری بات ججوں کا احتساب جوڈیشل کمیشن میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہو گا۔ یہ ایک خطرناک کھیل ہے ، تیسری چیز یہ ہے کہ کور کمانڈرز کی تقرریاں وہ بھی کابینہ منظور کرے اور بریگیڈئیر لیول سے اوپر کی تقرریاں بھی کابینہ ہی منظور کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تجزیہ نہیں کررہا بلکہ خبر دے رہا ہوں ۔ یہ بات طے ہو چکی ہے۔ اس سے دونوں کو مشورہ ہے کہ دونوں احتیاط کریں اور دور رہیں۔ یہ معاملہ معلوم نہیں کس طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: