ٹونگا میں6.4 شدت کا زلزلہ

ہفتہ 19 اگست 2017 10:20

ٹونگا میں6.4 شدت کا زلزلہ
نوکوالوفا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) بحر الکاہل میں واقع ملک ٹونگا زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت نوکوالوفا سی500 کلومیٹر مغرب میں محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 تھی۔

(جاری ہے)

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کااطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کی وارنگ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :