وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

ہفتہ 19 اگست 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے وفد کے ہمراہ ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔