ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا عطاء اللہ شاہ جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 19 اگست 2017 08:25

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اگست ۔2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شاہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی یی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شاہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مولانا عطاء اللہ شاہ نماز پڑھا کر مسجد سے نکل رہے تھے جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ مولانا عطاء اللہ شاہ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے پیر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :