پرویز رشید کیساتھ لیگی قیادت کا کیا معاہدہ طے پایا ہے؟؟ سینئر اینکر نے سب کچھ بتادیا

ہفتہ 19 اگست 2017 01:31

پرویز رشید کیساتھ لیگی قیادت کا کیا معاہدہ طے پایا ہے؟؟ سینئر اینکر ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء) سینئر اینکر اور تجزیہ کار ارشد شریف کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز رشید آج کل بہت زیادہ فعال نظر آرہےہیں کیونکہ ان کو لیگی قیادت کی طرف سے لالی پوپ دیاگیا ہے کہ آئندہ آنیوالے الیکشن میں انکو سینیٹ کا چیئرمین بنادیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک پلان کے تحت پرویز رشید کو یہ کہا جارہاہے کہ آپ نے افواج پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کو بھی نشانہ بنانا ہے تاہم اس کے بدلے میں آپکو 2018 میں سینیٹ کا چیئرمین بنایا جائیگا۔ ارشد شریف نے پرویز رشید سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :