ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، صدر مملکت ممنون حسین بھی باغی ہوگئے

ہفتہ 19 اگست 2017 00:06

ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، صدر مملکت ممنون حسین بھی باغی ہوگئے
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین کی بات کرتے ہوئے انکا تھا کہ ممنون حسین اب نوازشریف کی بات نہیں مانیں گے نہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہونگے بلکہ وہ نوازشریف کیخلاف ہوجائیںگے۔

مزید یہ کہ ایک لیگی خاتون وزیر بھی کچھ دنوں تک پارٹی معاملات بارے بولیں گی اور فواد حسن فواد بھی کچھ دنوں میں فارغ ہوجائینگے۔ مزید بات کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اب میاں صاحب کو اپنے آپ کو خود احتساب کے لیے پیش کردینا چائیے اس سے قبل کے کوئی صوبیدار حیثیت کا بندہ ان سے تفتیش کرے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :