علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017کی جاری ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن کی ورکشاپ کی اختتام پذیر

جمعہ 18 اگست 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017کی جاری ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن کی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کیمپس کے ریجنل آفس میں منعقد ہوئی جس میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نگہت شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم سب کے لئے کا منشور لیکر ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کا کردار ادا کررہی ہے ،اس موقع پر ایم ایس سی ابلاغیات کے طلبہ و طالبات نے متعدد نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پرکوارڈی نیٹر مزمل، لیاقت علی انجم ، شوکت چغتائی اور شہزاد احمد نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :