ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد نگر کا اچانک دورہ،بچوں کی کم حاضری پر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 18 اگست 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے ارشاد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد نگر کا اچانک دورہ کیا جہاں مسرت پروین ، نجمہ پروین ، نفیسہ اختر ، فہمیدہ بیگم ، فوزیہ یاسمین ، شبانہ انور، امت البتول ، نجمہ اقبال ، شاہدہ پروین ، شبانہ صدیق، شگفتہ پروین ، ناصرہ منظورکو کلاس بچوں کی حاضری کم ہونے پرشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ارشد علی نائب قاصد کو مسلسل غیر حاضر رہنے کے باوجود سکول ہیڈمسٹریس منصورہ فوزیہ کی طرف سے محکمہ کو نہ بتانے پر ہیڈمسٹریس اور نائب قاصد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کے لیے سی او ایجوکیشن کو رپورٹ بھیجوا دی۔