جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گلیکسی بیڈمنٹن کلب چنیوٹ نے میدان مار لیا

جمعہ 18 اگست 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گلیکسی بیڈمنٹن کلب چنیوٹ نے میدان مار لیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل چنیوٹ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقبلے کروائے گئے تھے جن میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ٹی ایم اے ہال منعقد کیا گیا جس میںشہر بھر سے 18ٹیمیوں نے حصہ لیا ،یہ ٹورنامنٹ 3روز تک جاری رہے جس میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دلچسپ کھیل پیش کیے ، فائنل میچ میں گلیکسی بیڈمنٹن کلب کی دو ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں ملک اسد مجید اور کاشف شفیق نے علی تھہیم اور اسامہ چوہدری کو شکست دے کر فاتح قرار پائے ، اس موقع پر سینئر و جونیئر کیپٹن گلیکسی بیڈمنٹن کلب عطاء الرحمن طاہر اور اکرم ساگر چوہدری نے کھلاڑیوں کو شاباش دی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد ثقلین سجنکا ،وائس چیئرمین سید ذوالفقار حیدر شاہ اورچیف آفیسر زرانا محمد نواز تھے ، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ، مہمان خصوصی چوہدری محمد ثقلین سجنکا اور سید ذوالفقار حیدر شاہ نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔