سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس چناب نگر کے خصوصی دعوت نامے اندرون و بیرون ممالک ارسال

جمعہ 18 اگست 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس منعقدہ 7ستمبر چناب نگر کے خصوصی دعوت نامے اندرون و بیرون ممالک کے بڑے اسکالرزمذہبی وسیا سی و دانشور رو نامورہنمائوں کو ارسال کر دیئے گئے، ان خیالا ت کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس کے نگران و منتظم اعلیٰ و نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کا نفرنس کے سلسلہ میں مختلف شہروں کے دورے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحا فیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چناب نگر میںہونے والی فقید المثال تاریخ ساز انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے اس کانفرنس کی برکت سے بحمدہ تعالیٰ سینکڑوں قادیانی اسلام قبول کر چکے ہیں ،اندرون و بیرون ممالک سے نامور سابق قادیانی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ،