چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان ،آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز اور سی سی پی او امین وینس کی ملاقات،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان ،آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز اور سی سی پی او امین وینس نے ملاقات کی ،اس موقع پر رجسٹرار ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سنئیر جج کے ساتھ بدتمیزی میں ملوث بار صدر شیر زمان قریشی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے روبرو اکیس اگست کو ہونے والی توہین عدالت کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

21 اگست کوچیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد انوارالحق،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کر گا۔لارجر بنچ نے سینئیر جج سے بدتمیزی میں ملوث ہائیکورٹ ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی سمیت دو وکلاء کو طلب کررکھا ہے۔