شریف خاندان کانیب کے سامنے پیش ہونالازمی ہے،جسٹس (ر)وجیہہ الدین

جمعہ 18 اگست 2017 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء)جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہاہے کہ شریف خاندان کانیب کے سامنے پیش ہونالازمی ہے ،شریف خاندان کوضمانتیں بھی کروالینی چاہئیں ،گرفتاریاہوں ہوگئیں تومعاملہ سنگین ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کامؤقف ہے کہ انہیں نیب کانوٹس نہیں ملا،میڈیاپرنوٹس آنے کے بعدشریف خاندان کے افرادکونیب کے سامنے پیش ہوناچاہئے تھا۔

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے ۔شریف خاندان کوضمانتیں کرالینی چاہئیں ،گرفتارہوگئیں توپھرمعاملہ سنگین ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ بعض وکلاء سپریم کورٹ کے فیصلے پرواویلاکررہے ہیں ،سیشن عدالت کے سپیریم کورٹ ججزکی زیرنگرانی ہونے کامطلب بہترانصاف ہے ،اس پرواویلاکرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔