پاکستان کا سب سے بڑاکنجوس زمیندار سامنے آگیا، کنجوس کے بیٹے باپ کے خلاف تھانے پہنچ گئے

جمعہ 18 اگست 2017 23:03

پاکستان کا سب سے بڑاکنجوس زمیندار سامنے آگیا، کنجوس کے بیٹے باپ کے ..
راجن پور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) راجن پور کا رہائشی 65سالہ نذیر کروڑوں روپے کی زمین کا مالک ہے لیکن انتہا کا کنجوس انسان بھی ہے۔ نذیر نے 21لاکھوں روپے کیش اپنے گھر میں رکھے تھے تاہم اپنے کچے مکان میں اس نے یہ روپے زمین کھود کر ایک صندوق میں دبائے ہوئے تھے اور اسکے اوپر چادر بچھا کر خود بیٹھ جاتا تھا۔ نذیر کی کنجوسی کا یہ عالم تھا کہ کپڑے تو دور کہ یہ شخص اپنی بیوی کو روزانہ کھانے کے لیے 30 روپے دیتا تھا۔

نذیر کی کنجوسی کا راز اس وقت فاش ہوا جب اسکےدونوں بیٹے اور بیوی نے تنگ آکر نذیر کی غیر موجودگی میں اسکی کل کائنات یعنی 21لاکھ روپے چپکے سے نکالے اور تھانے لےگئے اور موقف اختیار کیا کہ ہمارا باپ اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہمیں کچھ نہیں دیتا تاہم ڈی پی او رحیم یارخان مقدمہ کیا درج کرتے وہ تو اس کنجوس زمیندار کے پاس اتنے پیسے ریکھ کر حیران ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ نذیر کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا تو بینک اکاونٹ کہاں سے ہوگا تاہم اس سلسلے میں ڈی پی او نے فورا ایس ایچ او کو حکم دیا کہ جب تک نذیر کا بینک اکاونٹ نہیں کھلتا تب تک یہ رقم اسکے کسی رشتہ دار کے حوالے کردی جائے۔ نذیر نے مزید حیران تب کیا جب اسکو 21لاکھ روپے واپس کیے گئے تو وہ تھانے میں بیٹھ کر گنتا رہا۔ نذیر زمیندار کنجوس کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :