لاڑکانہ میں محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

لاڑکانہ۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) لاڑکانہ میں محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے فائنل میں پبلک اسکول کی ٹیم نے زیبسٹ کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

فائنل سنگل میچ میں پبلک اسکول کی حنا چانڈیو نے زیبسٹ کی اقرا سومرو کو 15-21، 18-21 اور 16-21 کے اسکور سے شکست دی جبکہ ڈبلز میں پبلک اسکول کے اینزا اور کرن نے زیبسٹ کی رمیسا شیخ اور بختاور 14-21، 21-17 اور 15-21 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ فائنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض ذیشان بدر ابڑو نے سرانجام دیئے۔

اس موقع پر مہمان خاص پرنسپل زیبسٹ کالج پروفیسر گدا حسین کھوکھر نے ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔ فائنل میچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حسین مکانی، فوکل پرسن اسپورٹس لاڑکانہ شفقت حسین مکانی، اکبر قائم خانی، عقیل احمد لاڑک، محمد شریف بروہی سمیت دیگر شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :