دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

سکھر۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) د ریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی واقع ہو رہے ہے ، جبکہ کوٹری بیراج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ آبپاشی کے انچارج کنٹرول روم سکھربیراج عبدالعزیز سومرو کیمطابق جمعہ کے روز گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں مذیدکمی واقع ہوئی ہے ا ور پانی کی آمداب کم ہو کر اپ اسٹریم پر2لاکھ ایک ہزار723جبکہ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج ایک لاکھ69ہزار832کیوسک ہو گئی ، جبکہ سکھربیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت کم ہو کر 2لاکھ40ہزار855کیوسک اور ڈٓاؤن اسٹریم ایک لاکھ83ہزار 160کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،کوٹری بیراج پرپانی کی آمد میں مذیداضافہ جاری ہے جہاں اپ اسڑیم 2 لاکھ51ہزار298کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج بڑھ کر 2لاکھ10ہزار923 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :