سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی، اسلحہ اور دھماکہ دار اشیاء برامد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

سکھر۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) اور سندھ رینجرز نے خیرپور ضلع کے ایک دیہات گوٹھ راضی ڈیرو میں ایک مشترکہ کاروائی کے دوران اسلحہ و دھماکہ دار اشیاء برامد کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، میڈیا کو جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میںلائی گئی، برامد کیے گئے اسلحہ میں کلاشنکوف ، جی تھری رائفل ، پسٹل، ہنڈ گرنیڈ زاور سرکاری ہتھیار شامل ہیں، کاروائی کے دوران احمد بخش ناریجو، عبدالرحیم اور بچل ناریجو کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد پر اس سے قبل بھی بعض کیس داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :