ہائی پروفائیل قیدیوں کو کراچی سے مختلف جیلوں میں شفٹ کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

سکھر۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ہائی پروفائیل قیدیوں کو کراچی سے مختلف جیلوں میں شفٹ کیا جارہا ہے، سندھ کے تمام جیلوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے ، سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل سکھرکے مختلف بیریکس کے سرپرائز وزٹ کرنے کے دوران کیا۔

اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ راجا ممتاز نے جیل کی سکیورٹی صورتحال اور قیدیوں کہ متعلق بریفنگ دی۔ وزیر جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل کے مختلف بیرکس،سیکورٹی وارڈ ون،سیکورٹی وارڈ ٹو ،چکر وارڈز کا دورہ کیا اورقیدیوں کہ مسائل بھی سنے سینٹرل جیل سکھر کے تمام وارڈز میں جاکر قیدیوں سے مسائل اور خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ضیاء الحسن لنجارنے سینٹرل جیل سکھر میں بیرکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر جیل خانہ نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کے سینٹرل جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت،کی اور قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات اور بہتر سے بہتر کھانہ مہیا کی جائے۔ انہوں نے جیل میں موجود اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں قیدی مریضوں کی عیادت کی اور وزیر جیل خانہ جات نے ڈاکٹرز کو بلاکر مریض قیدیوں کو بہترسے بہتر علاج معالجے کی ہدایات کی اور کہا کہ قید یوں کوادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے صوبائی وزیر نے جیل میں موجود لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور اپنا بلڈ ٹیسٹ بھی کروایا،صوبائی وزیر نے اس موقع پرہدایت کی کہ ڈاکٹرز کی ڈیوٹی ٹائمنگ میں اضافہ کیا جائے ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ قیدیوں کہ مسائل حل کیے جائیں۔

صوبائی وزیر کے ساتھ ہائی کورٹ بار سکھر کے صدر قربان ملانو،حیدرآباد ہائی کورٹ بار کے صدر ایاز تنیو اور دیگر وکلا نے بھی جیل کا دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :