سکھر بیراج کی بحالی، سلامتی و کامیابی اور فوتی ملازمین کے ایصال ثواب کیلئے سکھر بیراج پر قرآن خوانی اور اجتماعی دعا

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

سکھر۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)سکھر بیراج ڈویژن ایریگیشن ایمپلائیز یونین سکھر کیجانب سے ادارے سکھر بیراج کی بحالی، سلامتی و کامیابی اور فوتی ملازمین کے ایصال ثواب کے لئے سکھر بیراج پر قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ایس ڈی او زاہد حسین مغل، ایس ڈی او علی حسن منگی، سب انجنیئر احسان ایاز شیخ، عبدالرحمان شیخ، ملازم علی شیخ، بشیر احمد ملک، محمد الیاس، سکندر علی، گل حسن، غلام حیدر ، قائم خان، اللہ مہربان، عبدالمجید ، محرم علی سمیت دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما حبیب اللہ میرانی نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ سکھر بیراج ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور ہم سب کے روزگار کا ذریعہ ہے، ہمیں چاہیئے کہ ہم نیک نیتی ،دیانتداری ، سچائی اور احسن انداز میں اپنے فرائض انجام دیں جو ہمارے فرض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج ہے تو ہم ہیں اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ملک کے قیمتی سرمائے سکھر بیراج کی حفاظت اور کامیابی کے لئے ہر طرح سے آگے رہیں۔