شہریوں کے ووٹ کی اہمیت کا شعور کی بیداری کے حوالے سے تقریری مقابلہ21 اگست 2017 کو منعقد ہوگا

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

سکھر۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ڈسرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور مسعود احمد قریشی نے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ جمہوری نظام میں مضبوطی ، ملکی ترقی ، خوشحالی، شہریوں کے ووٹ کی اہمیت ، رجسٹریشن ، نام کی درستگی کرانے اور شعور کی بیداری کے حوالے سے تقریری مقابلہ21 اگست 2017 کو ناز پائلٹ ہائی اسکول خیرپور میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلے میں ووٹ کی اہمیت ، جمہوری نظام کی مضبوطی، تعلیم یافتہ رہنمائوں کے انتخاب اور حق رائے دہی استعمال کرنے کے تناسب کو 50 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :