نوازشریف کوگھربھیجنے،سزادینے،جیل میں ڈالنے کی عجلت لگتی ہے، نیب ایسا کام نہ کرے کہ کل اس کے لوگ خود جیل میں ہوں ،نظرثانی کا فیصلہ آنے دیں،

جلدی کس بات کی ہے وزیر مملکت طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 23:04

نوازشریف کوگھربھیجنے،سزادینے،جیل میں ڈالنے کی عجلت لگتی ہے، نیب ایسا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کوگھربھیجنے،سزادینے،جیل میں ڈالنے کی عجلت لگتی ہے، نیب ایسا کام نہ کرے کہ کل اس کے لوگ خود جیل میں ہوں ،نظرثانی کا فیصلہ آنے دیں،جلدی کس بات کی ہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کوآزادانہ طورپرکام کرنا چاہیے، نیب ایسا کام نہ کرے کہ کل اس کے لوگ خود جیل میں ہوں ، نوازشریف کی نیب میں پیشی کی کیااہمیت ہی لگتا ہے نوازشریف کوگھربھیجنے،سزادینے،جیل میں ڈالنے کی عجلت لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظرثانی کا فیصلہ آنے دیں،جلدی کس بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے میں تضاد موجود ہے،جے آئی ٹی میں بھی تضاد تھا،اس فیصلے کے بعد نوازشریف کا فائدہ ہوا ہے،ناراض کارکن بھی واپس آگئے ہیں۔