وسیع علاقے کے ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،انجینئر حاجی عثمان بادینی

جمعہ 18 اگست 2017 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) جمعیت کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے وسیع علاقے کے ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے عوام نے جو امیدیں وابستہ کی ہیں انہیں پورا کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ نوشکی اور کوئٹہ کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور بعض موقع پر حل بھی کئے جبکہ نوشکی میں عوامی مسائل کے سلسلے میں واپڈا، نادرا، ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ ای کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت کے رہنما منظوراحمد مینگل، حافظ عبداللہ گورگیج و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی این اے 260وسیع حلقہ ہے اور یہاں کے عوام نے جو امیدیں وابستہ کی ہیں انہیں پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ چاغی، نوشکی اور کوئٹہ کے عوام میرے لئے برابر ہیں تعلیم، صحت، پانی، بجلی اور گیس کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے عوام کا خادم ہوں محدود وسائہل میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور جلد ہی پورے حلقے کا تفصیلی دورہ کروں گا۔