جن امیدواروں نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ کے سالانہ امتحانات 2017 میں اپنے ایک یا دو پرچوں کو منسوخ کرایا ہے ان کو ضمنی امتحان میں حصہ لینے کی جازت نہیں ہوگی،ترجمان بنوں بورڈ

جمعہ 18 اگست 2017 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بنوں نے اعلان کیا ہے کہ جن امیدواروں نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ (HSSC)سالانہ امتحانات 2017 میں اپنے ایک یا دو پرچوں کو منسوخ کرایا ہے،کو HSSC ضمنی امتحانات2017میں حصہ لینے کی جازت نہیں ہوگی جبکہ وہ پارٹIIکے ساتھ اپنے منسوخ کردہ پرچوں کیلئے HSSCامتحانات میں پیش ہو سکیں گے۔

دریں اثناء مذکورہ بورڈ نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ بورڈ کے تحت ایچ ایس ایس سی پارٹI اورIIضمنی امتحانات 2017، 18 اکتوبر 2017 سے شروع ہو ںگے۔

(جاری ہے)

داخلہ فیس بنوں بورڈ کی حدود کے اندر نیشنل بنک آف پاکستان کی قریبی برانچ یا سیکرٹری بنوں تعلیمی بورڈ کے نام منی آرڈر کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے داخلہ فارم اور فیس،نارمل فیس کے ساتھ 31۔

اگست2017تک جمع کرائی جا سکتا ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ7ستمبر،دگنی داخلہ فیس کے ساتھ18ستمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 25ستمبر2017تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔آخرالذکر تاریخ کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :