اسلام آباد، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکرنے کیلئے اپنے وکلاء کوہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 23:01

اسلام آباد، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکرنے کیلئے اپنے وکلاء کوہدایت کردی ہے ،اسحاق ڈارکی طرف سے آج ہفتہ کونظرثانی اپیل دائرکئے جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ ہفتے حسن نواز،حسین نواز،مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی طرف سے بھی نظرثانی کی اپیل دائرکئے جانے کاامکان ہے ۔عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے دائرکی گئی نظرثانی اپیلوں کوبھی نمبرالاٹ کردیئے ہیں ۔میاں نوازشریف کے وکلاء نے تین الگ الگ نظرثانی اپیلیں دائرکی تھیں ان اپیلوں پر297/17،298/17،299/17لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :