ملک کی خدمت نواز شریف کا جرم بن گئی، ان کی کردار کشی کی گئی،ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی، جب کوئی جرم ثابت نہ ہوا تو اقامے پر گھر بھیج دیا گیا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 23:01

ملک کی خدمت نواز شریف کا جرم بن گئی، ان کی کردار کشی کی گئی،ناکردہ گناہوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت نواز شریف کا جرم بن گئی، ان کی کردار کشی کی گئی، جب کوئی جرم ثابت نہ ہوا تو انھیں اقامے پر گھر بھیج دیا گیا،انھیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی،نواز شریف کے مشن کو پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے جاری رکھا ہوا ہے، حالیہ چار سالوں میں گزشتہ پچاس سالوں سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، خدمت کی سیاست ایک مرتبہ پھر فاتح ہوگی ، 2018میں مخالفین کو ایک مرتبہ پھر شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ مختلف حیلے بہانے بنا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے روات میں کورٹانہ اور بھنگڑیل میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کورٹانہ میں 42لاکھ اور بھنگڑیل میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے گیس فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر علاقہ کے عمائدین نے پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔وزر مملکت نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام آباد کی 90سے زائد آبادیوں میں گیس فراہم کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔منشور پر عمل کرنا ہمارا نصب العین ہے ، خدمت کی سیاست میں ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، اس دور میں کئیے گئے ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک میں سیاسی تماشے کی بجائے شرافت کی سیاست ہونی چائیے ،مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر اور پر امید ہے ،جب کوئی وزیر اعظم ترقی اور ملکی خوشحالی کے کام کا آغاز کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع ہو جاتی ہیں، مخالفین حکومت کے خلاف نہیں درحقیقت ملکی ترقی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ساستدانوں کی کامیابی کا راز مثبت عمل میں پوشیدہ ہے، الزام تراشی اور دوسروں کو گالیاں دینے میں نہیں۔مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے عمل اور ترقیاتی کاموں سے ثابت کیا کہ آپ نے الیکشن میں ووٹ کا صحیح استعما ل کیا تھا۔آج کے پاکستان میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ، سی پیک بن رہا ہے، عالمی سرمایہ دار پاکستان میںسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ ترقی مخالفین کو راس نہیں آرہی اور وہ جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے ، تمام مسلم امہ اسے ایک لیڈر کے طور پر دیکھتی ہے ، ہم سب کو ملکر ملک کو اندرونی اور بیرونی انتشار سے محفوظ رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :