وزیر اعلی سندھ کی جرمن سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات، کول انرجی میں سرمایہ داری پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 اگست 2017 22:49

وزیر اعلی سندھ کی جرمن سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات، کول انرجی میں سرمایہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سندھ میں کوئلے سے توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے جرمنی کے سفیر کو بتایا کہ سندھ میں چھوٹے ہائیڈل پاور پلانٹس بھی لگائے جا سکتے ہیں۔پاکستان میں بجلی کی پیداوار کی شدید قلت ہے، اس شعبہ میں سرمایہ کاری سے اچھا منافع حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر جرمنی کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کراچی میں لگائے۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے صوبے کے دیہی علائقوں میں ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے سے متعلق جرمنی کو سندھ حکومت سے شراکت داری کی پیشکش بھی کی۔

متعلقہ عنوان :