کراچی کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کے لیے قلیل اور طویل مدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوں۔ وزیر اعلیٰ سندھ
جمعہ 18 اگست 2017 22:49
(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی وزرا میر ہزار خان بجارانی، جام خان شورو، سید ناصر شاہ، سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری رضوان میمن ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ،پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی سندھ سہیل راجپوت ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید اعوان، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مشتاق مہر، سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان، پی ڈی کے این آئی پی خیر محمد کلوڑ و دیگر نے شرکت کی۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی سٹی ڈائیگنوسٹک(کے سی ڈی) شروع کیا تاکہ کراچی ٹرانسفارم اسٹرٹیجی(کے ٹی ایس) پرقلیل و طویل المدتی پالیسیوں کے تحت عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی ڈی کی لاگت کا تخمینہ کم از کم 10بلین ڈالر ہوگا، جس سے آئندہ 10 سالوں میں شہر کے انفرااسٹرکچر گیپس کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم نے کہا کہ قلیل المدتی پالیسی کے تحت ورلڈ بینک کے این آئی پی کے ساتھ شہر کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تعاون کرے گا ۔اس وقت کے این آئی پی نے ایکنک سے منظوری لینا ہے اور قرضے کے معاہدے پر ورلڈ بینک اور حکومت پہلے ہی دستخط کرچکے ہیں۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کی مختلف سڑکوں کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بنایا جائیگا تاکہ فٹ پاتوں اور کھلی سرسبز جگہیں بنائی جائے گیں جہاں پر طلبا ، آنے والوں اور علاقے میں رہنے والے افراد کے بیٹھے کے لیے خوبصورت بینچیں تعمیر کی جاسکیں۔ ڈی جے کالج تا کراچی آرٹ کونسل کے علاقے کو بھی اسی طریقے سے ترقی دی جائے گی اور یکطرفہ ٹریفک روٹ ، پارکنگ لاٹس کی تعمیر ،پارکس کی ترقی، وزیٹرز کے لیے بیچوں کے ساتھ کھلی جگہیں،وکٹورین اسٹریٹس لائٹ، اوپن اسپیس کافی شاپس ، بک اسٹال وغیرہ بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سڑکوں کے ساتھ پارکنگ پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی جائے گی اور مکمل علاقے کا سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ احاطہ کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.