محکمہ اقلیتی امور کے تحت جلد ڈویژن کی سطح پر دستکاری سینڑز قائم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون

جمعہ 18 اگست 2017 22:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں اقلیتی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں دستکاری سینڑز قائم کئے جائیں گے تاکہ وہاں کے لوگ ہنرمند ہوکر اپنا باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات کا اصولی فیصلہ انہوں نے محکمہ جاتی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے ڈائریکٹر اقلیتی امور شاہد عبدالسلام کو ہدایات جاری کی کہ اس سلسلے میں ابتدائی انتظامی کام شروع کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وہاں پرائمری اسکولز بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ ہنر کے ساتھ بنیاری تعلیم کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر جامع رپوٹ تیار کی جائے تاکہ مناسب جگہ کا تعین ہو اور اس منصوبے کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میرپورخاص ڈویژن میں یہ منصوبہ شروع کیا جائے جہاں پر اقلیتی برادری کی ایک کثیر تعداد رہائش پزیر ہے۔ اس موقع پر موجود ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایات دیں کہ وہ اس منصوبے کے لئے ابتدائی کام جلد از جلد مکمل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :