Live Updates

ہو سکتاہے کلثوم ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد پارٹی کی مستقل صدارت سنبھال لیں ‘صوبائی وزیر منظور وسان

شاہد خاقان عباسی مدت پوری کرتے نظر آرہے ہیں،باری تو سب کی آئے گی لیکن باری باری آئے گی، عمران خان صاحب کی باری بھی آئے گی ‘گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 22:30

ہو سکتاہے کلثوم ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد پارٹی کی مستقل صدارت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر بڑا مشکل مہینہ ہے ،ہو سکتاہے کلثوم ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد پارٹی کی مستقل صدارت سنبھال لیں ،شاہد خاقان عباسی مدت پوری کرتے نظر آرہے ہیں،باری تو سب کی آئے گی لیکن باری باری آئے گی، عمران خان صاحب کی باری بھی آئے گی ۔

کراچی سے لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سب سیاستدانوں کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے ، سیاست میں تحمل ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو حالات معلوم تھے ، عقلمند ہوتے تو کوئی دوسرا راستہ اختیار نہ کرتے ،نواز شریف اب بھی سمجھداری سے کام لیں،میں آنے والے دنوں میں (ن) لیگ میںتوڑ پھوڑ دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلافات نہیں ، باپ اوربیٹے کی بات ایک ہی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ (ن) لیگ کی صدارت باہر نہیں جا سکتی ،کلثوم نواز ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئیں تو ہو سکتا ہے پارٹی کی مستقل صدارت سنبھال لیں ، شاہد خاقان عباسی بطور وزیر اعظم مدت پوری کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی نہیں سب کی باری آئے گی بلکہ باری باری آئے گی اور عمران خان صاحب کی باری بھی آئے گی ۔یہ سال ہی بھاری ہے اس لئے بہت کچھ ہونے والا ہے ، ستمبر اور اکتوبر بڑا مشکل مہینہ ہے۔علاوہ ازیںمنظور وسان نے بلاول ہائوس لاہور میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :