عمران خان اور شیخ رشید (ن) لیگ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف کی بدروح کبھی عمران خان اور شیخ رشید میں حلول کرجاتی ہے،
پاکستان کو لابیز غیر مستحکم کر رہی ہیں ، ہماری حکومت کا ہر آنے والا سال پچھلی حکومت سے بہتر تھا،مخالفین کو احساس ہوگیا کہ (ن) لیگ کو ہرایا نہیں جا سکتا،مخالفین نے (ن) لیگ اور اداروں میں تصادم کی کوشش کی ، ملک کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کی ، شیخ رشید کبھی فوج کے ترجمان اور کبھی رجسٹرار سپریم کورٹ بنے ہوئے تھے ،یہ انتشار کا وقت نہیں سب کو مل کر تصادم کے راستے بند کرنا ہوں گے فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 18 اگست 2017 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بعض وکلا نے نوازشریف کے خلاف فیصلے پر اظہار ندامت کیا،نوازشریف نے استثنیٰ لیا نہ ہی والد کے انتقال کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی،یہ انتشار کا وقت نہیں سب کو مل کر تصادم کے راستے بند کرنا ہوں گے،پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو مضبوط جمہوریت کے ذریعے ہی ہوگی۔احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کی خواہشات کو کچلنے سے وفاق خطرے میں پڑ سکتا ہے ،اگر وفاق کو مضبوط کرنا ہے تو ووٹ کے تقدس کو اہمیت دینا ہوگی،پاکستان میں جو لابیز کام کر ہی ہیں وہ ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں ،ہماری حکومت کا ہر آنے والا سال پچھلی حکومت سے بہتر تھا،مخالفین کو احساس ہوگیا تھا کہ (ن) لیگ کو ہرایا نہیں جا سکتا،مخالفین نے (ن) لیگ اور اداروں میں تصادم کی کوشش کی اورملک کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کی ،عمران خان ، شیخ رشید (ن) لیگ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف کی بدروح کبھی عمران خان اور شیخ رشید میں حلول کرجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے انتخاب کو متاثر کرنے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ،شیخ رشید کبھی فوج کے ترجمان اور کبھی رجسٹرار سپریم کورٹ بنے ہوئے تھے ،نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شعور دینا ہوگا ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اپنے معاشرے سے ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کو میڈیا پر ڈوبتا اور سسکتا پاکستان پیش کیا جاتا ہے،پاکستان میں سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ موجود ہے،ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے پاکستان کا دنیا میں امیج اچھا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.