آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعلی پنجاب بھی پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا، اب دھاندلی نہیں ہونے دیں گے‘ آصف زرداری

لاہور کا ضمنی الیکشن سنجیدگی سے لڑا جائے ،عید الاضحی کے فوری بعد پھر لاہور میں ڈیرے ہونگے‘ سابق صدر کا لاہور ڈویژ ن کے اجلاس سے خطاب �) کے رہنما تنویر زمان رندھاوا نے بلاول ہائوس میں سابق صدر سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعلی پنجاب بھی پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا، پیپلزپارٹی کے کارکن اس بار دھاندلی ہونے دیں گے نہ نتائج چرانے دیں گے، کارکن گلی محلے میں پھیل جائیں اور ووٹرز کو بتائیں کہ پیپلزپارٹی میدان میں ہے، لاہور کا ضمنی الیکشن سنجیدگی سے لڑا جائے ،عید الاضحی کے فوری بعد پھر لاہور میں ڈیرے ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی لاہورڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔سابق صدر نے پنجابی میں خطاب کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما تنویر زمان رندھاوا نے آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، فیصل آباد ڈویزن کے صدر حسن مرتضی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ عید کے لئے سندھ جائو ں گالیکن عید کے فوری بعد پھر لاہور میں ڈیرے ہوں گے، لاہور کے ضمنی انتخاب کے حلقے کا بھی دورہ کروں گا۔انہوںنے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیاتھاکہ مک گیاتیر ا شو نواز ،گونوازگو نوازاور عدالتی فیصلے سے میری بات سچ ثابت ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا تھا ، ہے اور رہے گا،آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعلی پنجاب بھی پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اس بار دھاندلی ہونے دیں گے نہ نتائج چرانے دیں گے۔