جامعہ بلوچستان ایسے تمام تعلیمی اداروں کو تکنیکی و تحقیقی حوالے سے سپورٹ کرتا رہے گا جو صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں

وائس چانسلرجامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 21:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دی سٹی سکول کوئٹہ کیمپس تعلیم کے فروغ میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے بلوچستان میں اس طرح کے تعلیمیا دارے مستقبل کے بہترین معمار تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ جامعہ بلوچستان ایسے تمام تعلیمی اداروں کو تکنیکی و تحقیقی حوالے سے سپورٹ کرتا رہے گا جو صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے دی سٹی سکول میں زیر تعلیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین اسٹیشن کانڈر کوئٹہ بریگیڈئر شکیل، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق، پرنسپل سٹی سکول عارف ترین، عظمیٰ مختار ، سول سوسائٹی کے نمائندے ، والدین ،ا ساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی سکول کے متنظمین نے سٹی سکول کی مجموعی کارکردگی، اس کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی مختلف شعبہ جات میں خدمات، سکول کی مستقبل قریب کی پالیسیز و دیگر متعلقہ امور پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ و اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :